اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے پیر کے دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمن کے خلاف آل سعود کی جارحیت کے تینتیس دنوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر تین ہزار، ایک سو، پچّیس، مرتبہ بمباری کی گئی یا میزائل برسائے گئے-
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان وحشیانہ حملوں کے دوران رہائشی مکانات، ہسپتالوں، فیکٹریوں، سرکاری عمارتوں، ایرپورٹ اور بندرگاہ کو جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور یہ حملے بدستور جاری ہیں-
غالب لقمان نے مزید کہا کہ جارح ممالک، یمن کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچانے کے باوجود اپنا ایک مقصد بھی حاصل نہیں کرسکے ہیں- واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ملکوں کےحملوں میں اب تک دو ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں-
شہید ہونے والوں میں ایک سو چونتیس بچّے اور پچانوے خواتین شامل ہیں- جبکہ ان حملوں میں تین ہزار چھ سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- زخمیوں میں چار سو ایک بچّے اور دو سو پچیس خواتین شامل ہیں-
.......
/169